وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کی ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت میں آئی ہے اور ہم عوامی مینڈیٹ کے ذریعے ملکی نظام میں بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھرپور انداز میں حکومت کریں گے، ہمیں کسی بات کا کوئی خوف نہیں۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کے دوران …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی مینڈیٹ کے ساتھ حکومت میں آئی ہے اور ہم عوامی مینڈیٹ کے ذریعے ملکی نظام میں بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ بھرپور انداز میں حکومت کریں گے، ہمیں کسی بات کا کوئی خوف نہیں۔ ”اے پی پی“ سے خصوصی گفتگو کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی سیاست کیلئے مکمل طور پر آزاد ہیں مگر اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کرے، اپوزیشن کے اتحاد سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ہمارا کام عوامی خدمت ہے اور ہم اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں اور بہت جلد اس کے اثرات عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، ماضی کی حکومتوں نے جو قرض لئے اس کی وجہ سے ملکی معیشت متاثر ہوئی ہے، ہمارے لئے یہ چیلنج ہے کہ ملکی اداروں کو درپیش چیلنجز سے نکال کر منافع بخش اداروں میں تبدیل کریں، اس کام کیلئے واضح حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے جس پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی میں جو مسائل ہیں ان کے حل کیلئے لائحہ عمل اپنایا جارہا ہے، توانائی مسائل کا بہتر حل عوام کو دیں گے۔ عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کیلئے پالیسیاں مرتب کر رہی ہے، بہت جلد اس کے ثمرات عوام محسوس کریں گے۔

مزید خبریں