گوادر۔ کراچی 30 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے حوالے سے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ایشیائی ممالک کو اپنی ترقی اور شاندار مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے قراردادوں سے آگے نکل کر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے عملی قیام کو یقینی بنانا ہوگا اور ایشیائی خطے کے ممالک کے مابین ویزے …
قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی و دیگر مندوبین کا اجلاس کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
گوادر۔ کراچی 30 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے قیام کے حوالے سے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، ایشیائی ممالک کو اپنی ترقی اور شاندار مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے قراردادوں سے آگے نکل کر ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے عملی قیام کو یقینی بنانا ہوگا اور ایشیائی خطے کے ممالک کے مابین ویزے کی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سیاسی امور اور خصوصی کمیٹی برائے قیام ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے گوارد میں اجلاس کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی نے فرانس کے سینیٹر پاسکل ایلزرڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایوان بالا میں پاکستان اور فرانس دوستی گروپ تشکیل دیا گیا ہے، دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ قائمقام صدر نے بتایا کہ گوادر میں ترقیاتی عمل ماسٹر پلان کی تیاری میں تاخیر کی وجہ سے رکا ہوا تھا، دسمبر 2018 ءمیں گوادر ماسٹر پلان مرتب کرلیا جائے گا اور تیز ترقی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ سینیٹر پاسکل ایلزرڈ نے کہا کہ گوادر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع نظر آتے ہیں جس سے فائدہ اٹھانا چاہئے، فرانس کی مختلف کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں، میں ان کو گوادر کا دورہ کر کے سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لینے کا کہوں گا۔ قائمقام صدر نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت فرانس کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی، گوادر ترقی کا مستقبل ہے اور ٹیکس فری زون ہونے کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔








