وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے یورپی پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے منگل کو جین لیمبرٹ کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ جوائنٹ سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق اعظم خان کے علاوہ وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق سمیت انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے منگل کو جین لیمبرٹ کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ جوائنٹ سیکرٹری برائے وزارت انسانی حقوق اعظم خان کے علاوہ وزارت کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق سمیت انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ ہم آئین پاکستان اور بین الاقوامی معاہدوں کے تناظر میں اپنے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ہم جامع ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں، ہم نے موجودہ قوانین پر عملدرآمد اور نئی قانونی سازی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مو¿ثر اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کو اس حوالہ سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں