قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر جنوبی ایشیاءکو وسطی ایشیاءاور یورپ سے ملائے گا، جس سے گوادر پورے خطے کی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے منگل کو قائم مقام صدر نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی ایسوسی ایشن (اے پی اے) کے اجلاس گوادر میں انعقاد …

اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ گوادر جنوبی ایشیاءکو وسطی ایشیاءاور یورپ سے ملائے گا، جس سے گوادر پورے خطے کی تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے منگل کو قائم مقام صدر نے کہا کہ ایشیائی پارلیمانی ایسوسی ایشن (اے پی اے) کے اجلاس گوادر میں انعقاد سے عالمی برادری میں پاکستان کا مثبت تشخص مزید بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مستقبل میں گوادر نام کا ایک نیا شہر بسائیں گے جو ہمارا برآمدی شہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے سرمایہ کاروں کی ہرطرح کی معاونت کی جائے گی۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان بحال ہو چکا ہے اور ماضی کے مقابلہ میں صورتحال کہیں بہتر ہے۔

مزید خبریں