اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحدہ نہیں‘ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بے نتیجہ ہوگی اور یہ صرف وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی …
اپوزیشن متحدہ نہیں‘ پی ٹی آئی کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں‘ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن متحدہ نہیں‘ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بے نتیجہ ہوگی اور یہ صرف وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجود حکومت پر تنقید اور الزامات صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ حاصل کرنے کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے قومی معیشت کو بری طرح تباہ کیا اور اس نے ملک اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا اور کوئی بھی احتساب سے بالاتر نہیں ہے۔








