جنوبی کوریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

66
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے جنوبی کوریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش”کوریا انٹرنیشنل میڈیکل اینڈ ہاسپٹل ایکویپمنٹس شو“میں شرکت کے لئے خواہشمند پارٹیوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق یہ عالمی نمائش 14 سے 17 مارچ 2019ءکو منعقد ہوگی جس میں آلات جراحی اور ہسپتالوں سے متعلق دیگر مصنوعات فروخت کے لئے پیش کی جائیں گی۔ نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 16 نومبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔