ایک برس میں آلودگی سے 90لاکھ افراد ہلاک

اسلام آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی) ایک برس میں آلودگی 90 لاکھ انسانی جانوں کو نگل گئی۔ طبّی جریدے دی لینسٹ کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2015ءمیں دنیا میں 90 لاکھ افراد کی ہلاکت کی وجہ آلودگی تھی جس میں سے 92 فیصد اموات غریب ممالک میں ہوئی ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں ایک چوتھائی اموات کی وجہ آلودگی ہی ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش …

اسلام آباد ۔ 04 نومبر (اے پی پی) ایک برس میں آلودگی 90 لاکھ انسانی جانوں کو نگل گئی۔ طبّی جریدے دی لینسٹ کی رپورٹ کے مطابق سنہ 2015ءمیں دنیا میں 90 لاکھ افراد کی ہلاکت کی وجہ آلودگی تھی جس میں سے 92 فیصد اموات غریب ممالک میں ہوئی ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں ایک چوتھائی اموات کی وجہ آلودگی ہی ہوتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اور صومالیہ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔ دوسری جانب برونائی اور سویڈین وہ ممالک ہیں جہاں آلودگی سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے کم ہے۔ آلودگی سے زیادہ تر اموات غیر متعدی امراض کی وجہ سے ہوئیں جن میں ہارٹ اٹیک، سٹروک اور پھیپھڑوں کا سرطان شامل ہیں