عراقی دارالحکومت بغداد دھماکوں سے لرز اٹھا، 8 افراد ہلاک، 16 زخمی

بغداد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں میں 8افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بغداد میںگزشتہ روز 5 بم دھماکے ہوئے جن میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور16 زخمی ہوگئے۔بغداد پولیس کے ترجمان حاتوم الجابری نے بتایا کہ شمالی بغداد میں عدن چوک میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے …

بغداد ۔ 5 نومبر (اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے یکے بعد دیگرے زور دار دھماکوں میں 8افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق بغداد میںگزشتہ روز 5 بم دھماکے ہوئے جن میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور16 زخمی ہوگئے۔بغداد پولیس کے ترجمان حاتوم الجابری نے بتایا کہ شمالی بغداد میں عدن چوک میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔دوسرا بم مشرقی بغداد کی الصدر کالونی میں ایک ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا جس کے دھماکے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ تیسرا دھماکہ مشرقی بغداد میں مشتل کے مقام پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔