تہران ۔ 6 نومبر (اے پی پی) ایران کی پارلیمنٹ نے ان ملکوں کے لئے تادیبی کارروائی کا بل تیار کر لیا ہے جو ایران مخالف پابندیوں میں امریکا کا ساتھ دیں گے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے ذریعے تیار کیا جانے والا یہ تادیبی بل ان تمام ملکوں کے لئے ہو گا جو امریکی پابندیوں کی پیروی کرتے ہوئے ایران سے تیل یا دیگر ایرانی مصنوعات …
ایرانی پارلیمان نے پابندیوں میں امریکا کا ساتھ دینے والے ملکوں کے خلاف بل منظورکرلیا

مزید خبریں
تہران ۔ 6 نومبر (اے پی پی) ایران کی پارلیمنٹ نے ان ملکوں کے لئے تادیبی کارروائی کا بل تیار کر لیا ہے جو ایران مخالف پابندیوں میں امریکا کا ساتھ دیں گے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے ذریعے تیار کیا جانے والا یہ تادیبی بل ان تمام ملکوں کے لئے ہو گا جو امریکی پابندیوں کی پیروی کرتے ہوئے ایران سے تیل یا دیگر ایرانی مصنوعات کی خریداری بند کر دیں گے۔اس بل کی منظوری کے بعد سے ان ملکوں کا کوئی بھی سامان ایران میں داخل نہیں ہو سکے گا جو ایران مخالف پابندیوں میں امریکا کا ساتھ دیں گے۔








