سعودی فرامانروا کی طرف سے "ناسا”میں پہلی سعودی انجینیئرکیلئے شاہی اعزاز

ریاض۔08 نومبر(اے پی پی)سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ناسا میں پہلی سعودی انجینیئر خاتون مشاعل الشمیمری کو شاہی اعزاز سے نوازا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق قصیم شہر میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران خادم حرمین شریفین نے 6 منفرد شخصیات سمیت ناسا میں خدمات انجام دینے والی پہلی سعودی انجینیئر خاتون مشاعل الشمیمری کو بھی شاہی اعزاز سے نواز دیا۔ مشاعل الشمیمری 1984ء میں پیدا ہوئیں اور10 برس …

ریاض۔08 نومبر(اے پی پی)سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ناسا میں پہلی سعودی انجینیئر خاتون مشاعل الشمیمری کو شاہی اعزاز سے نوازا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق قصیم شہر میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران خادم حرمین شریفین نے 6 منفرد شخصیات سمیت ناسا میں خدمات انجام دینے والی پہلی سعودی انجینیئر خاتون مشاعل الشمیمری کو بھی شاہی اعزاز سے نواز دیا۔ مشاعل الشمیمری 1984ء میں پیدا ہوئیں اور10 برس کی عمر میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا منتقل ہو گئیں۔ الشمیمری نے میلبورن کے فلوریڈا ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ سے ہوا بازی کی انجینیئرنگ میں بی ٹیک اور ایٹمی میزائل ڈیزائن میں مہارت حاصل کرنے کے بعد امریکی خلائی ایجنسی ناسا سے منسلک ہو گئیں۔ الشمیمری کو دنیا کی 10موثر ترین عرب خواتین کی فہرست میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔