ہوبارٹ۔ 11 نومبر (اے پی پی)ڈیوڈ ملر اور فاف ڈوپلیسی کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 40 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 320 رنز بنائے، 55 کے سکور پر 3 وکٹیں کھونے کے بعد ملر …
ملر اور ڈوپلیسی کی شاندار سنچریاں، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 40 رنز سے ہرا دیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے پروٹیز کے نام

مزید خبریں
ہوبارٹ۔ 11 نومبر (اے پی پی)ڈیوڈ ملر اور فاف ڈوپلیسی کی شاندار سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 40 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی، پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 320 رنز بنائے، 55 کے سکور پر 3 وکٹیں کھونے کے بعد ملر اور ڈوپلیسی نے کینگروز باﺅلرز کی خوب دھنائی کی اور چوتھی وکٹ 252 قیمتی رنز جوڑ کر ٹیم کے مجموعے کو فائٹنگ بنا دیا، ملر 139 اور ڈوپلیسی 125 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 280 رنز بنا سکی، شان مارش کی شاندار سنچری اور مارکس سٹوئنس کی نصف سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی، سٹین اور ربادا نے 3، 3 اور پریٹوریس نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ملر میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








