بیجنگ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ نمائش کا دورہ کیا۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے اپنے ہاتھوں سے ملک اور قوم کی ترقی کا شاندار باب …
چینی صدرکا ملک میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے نمائش کا دورہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) چین کے صدر مملکت شی جن پنگ نے چین میں اصلاحات اور اوپن پالیسی کے نفاذ کی 40ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ نمائش کا دورہ کیا۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں چینی عوام نے اپنے ہاتھوں سے ملک اور قوم کی ترقی کا شاندار باب لکھا ہے۔ اس عرصے کے دوران چین میں زبردست تبدیلیاں آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کی19ویں قومی کانگریس میں چین کی ترقی کی عظیم منصوبہ بندی کی گئی اور ہم چین کی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریہ کی رہنمائی میں مرکزی کمیٹی کی پالیسیوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے اصلاحات اور اپنے دروازے کو مزید کھلونے کے لئے کوشش جاری رکھیں گے تاکہ چین کا مستقبل مزید روشن ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس نمائش کے ذریعے لوگوں کو بتایا جائےگا کہ اصلاحات ، اوپن پالیسی اور چین کا منتخب کردہ ترقیاتی راستہ بالکل درست ہے ۔








