اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 35 سال سے کم عمر 13 کروڑ آبادی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، نوجوانوں کی تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور ان کی ہر شعبہ میں شمولیت کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے …
وزیراعظم عمران خان کی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 35 سال سے کم عمر 13 کروڑ آبادی ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے، نوجوانوں کی تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع کی فراہمی اور ان کی ہر شعبہ میں شمولیت کو یقینی بنانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں گفتگوکررہے تھے ۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام محمد عثمان ڈار، وزیرِ اعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی، سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر اعظم خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں اس وقت تیرہ کروڑآبادی پینتیس سال سے کم عمر ہے جس کی تعلیم و تربیت اور انہیں روزگار کی فراہمی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے‘سابقہ حکومت کے دور میں اربوں روپے سے شروع کیے جانے والے یوتھ پروگرامز کی افادیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ کامن ویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیکس رینکنگ کے مطابق پاکستان کی پوزیشن 2013کے مقابلے میں کم ہو کر 154تک آن پہنچی ہے‘ 2013میں پاکستان 89نویں نمبر پر تھا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ کامن ویلتھ یوتھ گلوبل ڈویلپمنٹ انڈیکس کے مطابق تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع، سیاسی عمل اور دیگر امور میں شمولیت کے حوالے سے پاکستانی نوجوانوں کی شرح انتہائی کم ہے۔








