رپبلکن کنونشن، ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹانے کی کوشش ناکام

واشنگٹن۔ 19 جولائی (اے پی پی) امریکا میں رپبلکن پارٹی کی جانب سے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے کلیولینڈ میں جاری پارٹی کے سالانہ کنونشن کے دوران ان کی نامزدگی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کے مخالفین نے رائے شماری کروانے کی کوشش کی جس کے تحت کنونشن میں شامل مندوبین کو اپنی مرضی کے کسی امیدوار …

واشنگٹن۔ 19 جولائی (اے پی پی) امریکا میں رپبلکن پارٹی کی جانب سے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے کلیولینڈ میں جاری پارٹی کے سالانہ کنونشن کے دوران ان کی نامزدگی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کے مخالفین نے رائے شماری کروانے کی کوشش کی جس کے تحت کنونشن میں شامل مندوبین کو اپنی مرضی کے کسی امیدوار کا انتخاب کرنے کی آزادی مل جاتی تاہم اطلاعات کے مطابق تین ریاستوں کے پیچھے ہٹ جانے کی وجہ سے یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔دوسری جانب ٹرمپ کے حامیوں نے کنونشن میں سینیئر رہنماوں کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply