پورٹ موبسی ۔ 17 نومبر (اے پی پی) تجارتی محصولات اور ’پروٹیکشن ازم‘ جیسے معاملات پر امریکا اور چین کے درمیان اوپیک ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کا سربراہی اجلاس پپوا نیو گنی کے شہر پورٹ موربسی میں ہفتے کو (آج )شروع ہوا جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا کی طرف …
اوپیک سربراہی اجلاس میں چین اور امریکا کی ایک دوسرے پر تنقید

مزید خبریں
پورٹ موبسی ۔ 17 نومبر (اے پی پی) تجارتی محصولات اور ’پروٹیکشن ازم‘ جیسے معاملات پر امریکا اور چین کے درمیان اوپیک ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کا سربراہی اجلاس پپوا نیو گنی کے شہر پورٹ موربسی میں ہفتے کو (آج )شروع ہوا جس میں چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا کی طرف سے اپنائی گئی تحفظ کی پالیسی ’پروٹیکشن ازم‘ پر شدید تنقید کی۔ اس کے رد عمل میں امریکی نائب صدر مائیک پینس نے بھی تجارتی میدان میں بیجنگ کی حکمت عملی کی کھل کر مذمت کی اور کہا کہ اضافی محصولات اس وقت تک عائد رہیں گی جب تک چین اپنی پالیسیاں تبدیل نہیں کرتا۔ اوپیک اجلاس میں اکیس ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔








