واشنگٹن ۔ 17 نومبر (اے پی پی) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ 2015 ءکے آغاز سے اب تک افغان سیکورٹی فورسز کے تقریباً تیس ہزار اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ واشنگٹن کے ایک تعلیمی ادارے کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی داخلی سیکورٹی کی کمان ہاتھ میں لینے کے بعد سے اب تک 28,529 افغان فوجی …
دو ہزار پندرہ سے اب تک تیس ہزار افغان فوجی ہلاک ہوئے، اشرف غنی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 17 نومبر (اے پی پی) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ 2015 ءکے آغاز سے اب تک افغان سیکورٹی فورسز کے تقریباً تیس ہزار اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ واشنگٹن کے ایک تعلیمی ادارے کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی داخلی سیکورٹی کی کمان ہاتھ میں لینے کے بعد سے اب تک 28,529 افغان فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد اٹھاون ہے۔ اس موقع پر اشرف غنی نے افغان سیکورٹی دستوں کے ہلاک ہونے والے ارکان کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔








