ٹوکیو ۔ 19 جولائی (اے پی پی) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں گزشتہ تین روز کے دوران دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ …
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں تین روز کے دوران دوسرا زلزلہ

مزید خبریں
ٹوکیو ۔ 19 جولائی (اے پی پی) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو میں گزشتہ تین روز کے دوران دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو اور مشرقی جاپان میں زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 57 منٹ پر محسوس کئے گئے جبکہ اس کا مرکز ٹوکیو کے مشرق میں چیبا میں زیر زمین 23 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔








