سرینگر ۔ 20 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمےر مےںحریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے شوپیاں کے علاقے ریبن زینہ پورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے دو کشمیری نوجوانوںنواز احمد وگے اور یاور احمد وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری شہداءکی قربانیوںکی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر مرکز نگا ہ بن گیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کشمیری شہداءایک عظیم نصب العین کے حصول کیلئے اپنی جانوںکا نذرانہ پیش کررہے ہیں اور انہی قربانیوںکی بدولت کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو پورے جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و استحکام کے قیام کیلئے ناگزیر سمجھا جارہا ہے ۔