اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی قرارداد منظور

67

اقوام متحدہ ۔ 21 نومبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے حق خود ارادیت کی قرارداد کی متفقہ طور پرمنظوری دی۔حق خود ارادیت کی حمایت میں قرارداد کو 83 ممالک نے اسپانسر کیا اور اگلے ماہ توثیق کے لئے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ قرارداد میں غیر ملکی قبضے کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی اور دوسرے ممالک میں غیر قانونی فوجی مداخلت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اقوام متحدہ میں مستقبل پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد سے ، فلسطین اورکشمیرکے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی گئی ہے جس سے دنیا کی توجہ حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد کرنے والوں پر مرکوز ہوگی۔