استنبول۔22 نومبر(اے پی پی)ترکی کے صدر صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ کرد اپوزیشن رہنما صلاح الدین دیمیرتاس کے حق میں دیا گیا یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کا فیصلہ اصل میں دہشت گردی کی حمایت ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوآن کا کہنا ہے کہ دیمیرتاس کے ہاتھ پچاس انسانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے منگل کو اپنے …
کرد اپوزیشن رہنما صلاح الدین دیمیرتاس کے حق میں یورپی عدالت کا فیصلہ دہشت گردی کی حمایت ہے، صدراردوان

مزید خبریں
استنبول۔22 نومبر(اے پی پی)ترکی کے صدر صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ کرد اپوزیشن رہنما صلاح الدین دیمیرتاس کے حق میں دیا گیا یورپی عدالت برائے انسانی حقوق کا فیصلہ اصل میں دہشت گردی کی حمایت ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوآن کا کہنا ہے کہ دیمیرتاس کے ہاتھ پچاس انسانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ یورپی عدالت برائے انسانی حقوق نے منگل کو اپنے فیصلے میں ترکی سے کہا تھا کہ وہ زیرحراست اپوزیشن رہنما صلاح الدین دیمیرتاس کو رہا کر دے۔








