دبئی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کے ہاتھوں میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ٹیم دوسرے ٹیسٹ …
کیویز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے، بابر اعظم
دبئی ۔ 23 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کے ہاتھوں میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ٹیم دوسرے ٹیسٹ کےلئے میدان میں اترنے کے بے تاب ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کےلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔









