ریاض۔ 23 نومبر (اے پی پی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے اور متحدہ عرب امرات کی اعلی قیادت ست ملاقات کی ہے۔ اکتوبر میں جلاوطن سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ ریاض حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ممالک کے نام یا تعداد بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ اپنے اس …
سعودی عرب کے ولی عہدکا متحدہ عرب امارات کا دورہ

مزید خبریں
ریاض۔ 23 نومبر (اے پی پی) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے اور متحدہ عرب امرات کی اعلی قیادت ست ملاقات کی ہے۔ اکتوبر میں جلاوطن سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد یہ ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہے۔ ریاض حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ممالک کے نام یا تعداد بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ اپنے اس دورے میں ولی عہد متعدد عرب ممالک جائیں گے۔ متحدہ عرب امارات پہنچنے پر محمد بن سلمان کا استقبال ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید نے کیا۔ متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے ڈبلیو اے ایم نے تفصیلات ظاہر کیے بغیر بتایا کہ دونوں رہنماو¿ں کی اس ملاقات میں علاقائی مسائل اور مشرق وسطیٰ کو لاحق خطرات پر بات چیت کی گئی۔








