چین کے صدر شی جن پنگ جی 20 سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے

84

بیجنگ۔24 نومبر (اے پی پی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 27 نومبر سے 5 دسمبر تک غیر ملکی دورہ کریں گے،دورے کے دوران وہ جی ٹونٹی ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شرکت سمیت چار ممالک سپین، ارجنٹائن ، پاناما اور پرتگال بھی جائیں گے۔چین کے صدرشی جن پنگ سپین کے شہنشاہ فیلیپے ششم کی دعوت پر سپین، صدرمائیو ریسیو ماکری کی دعوت پر جمہوریہ ارجنٹائن ، صدرجان کار لوس واریلاکی دعوت پر جمہوریہ پاناما اور پرتگال کے صدر مارسلو ربلو ڈی سوزاکی دعوت پر جمہوریہ پرتگال کا دورہ کریں گے۔