مقبوضہ کشمیر ‘ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 8کشمیری نوجوان شہید‘

59

سرینگر۔ 25 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران اتوار کو جنوبی کشمیرمیں 8 اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاجس سے گزشتہ تین دن کے دوران شہید ہونیوالے نوجوانوںکی تعداد بڑھ کر 18ہو گئی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے 7 نوجوانوں کو اتواری کی صبح ضلع شوپیاںکے علاقے بٹہ گنڈ کاپرن میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی اورمظاہرین پر فائرنگ کر کے شہیدکیا۔ 6نوجوانوںکی لاشیں فوجیوںکی کارروائی کے دوران تباہ ہونیوالے ایک مکان کے ملبے سے ملی ہیں۔ جبکہ ایک دسویں جماعت کے طالب علم نعمان اشرف بٹ کو فوجیوںنے شہادتوں پر احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر کے شہید کیا۔