سرینگر ۔ 26 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنماﺅں اورتنظیموںنے گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوںکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت جموںو کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میںبٹہ پورہ شوپیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام خاص طور پر نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے مسلسل اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔