سرینگر۔ 26 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں پر امن احتجاج پر قدغن عائد کر رکھی ہے جس کے بعد نوجوانوںکے پاس مسلح جدوجہد شروع کرنے کے سوا مزاحمت کاکوئی راستہ نہیں بچا ہے ۔انہوںنے کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے 2016کے عوامی انتفادہ کی طرز پر تحریک …
میرواعظ و دیگرعلماءکا سیرت کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
سرینگر۔ 26 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںحریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں پر امن احتجاج پر قدغن عائد کر رکھی ہے جس کے بعد نوجوانوںکے پاس مسلح جدوجہد شروع کرنے کے سوا مزاحمت کاکوئی راستہ نہیں بچا ہے ۔انہوںنے کشمیری عوام پر زوردیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے 2016کے عوامی انتفادہ کی طرز پر تحریک شروع کریں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے میرواعظ منزل سرینگر میں عوامی مجلس عمل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوںکے قتل کی شدید مذمت کی ۔انہوںنے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو انتہائی پریشان کن اور تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے مقبوضہ کشمیر کو قتل و غارت گری اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے ایک تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے خاص طور پر جنوبی کشمیر میں نہتے عوام کیخلاف سرکاری طور پر باقاعدہ جنگ جاری ہے اور ہمیںروازنہ اپنے نوجوانوںکے جنازے اٹھانے پڑ رہے ہیں۔








