تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ، پاکستان کی ٹاپ پوزیشن پر حکمرانی برقرار

58
آئی سی سی رینکنگ

دبئی ۔ 26 نومبر (اے پی پی) پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر حکمرانی برقرار ہے، بلے بازوں میں بابر اعظم، باﺅلرز میں راشد خان اور آل راﺅنڈرز میں گلین میکسویل بدستور سرفہرست ہیں، بھارتی سپنر کلدیپ یادیو اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 20 اور 17 درجے لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ فائیو باﺅلرز میں شامل ہو گئے۔