کیویز کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے، بابر اعظم

62

ابوظہبی ۔ 30 نومبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کو دوسرے میچ میں اننگز اور 16 رنز سے شکست دینے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کیویز کے خلاف اب تک کی اپنی کارکردگی سے بالکل مطمئن ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ وہ تیسرے میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردیگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کو تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کیویز کے خلاف پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔