اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا اجلاس سے خطاب

65

نیویارک ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے مصائب کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کی راہ ہموار کرنے کیلئے اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ خطہ میں امن کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے اس ضمن میں فلسطینیوں کے کاز کے ساتھ پاکستان کے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کی اس قرارداد کی مخالفت کرے گا جس میں غزہ پر کنٹرول رکھنے والی حماس کی مذمت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی توجہ سے اس مسئلہ سے ہٹانا ہے۔