مکہ مکرمہ پہاڑوں پر سبزہ اگ آیا

95

مکہ مکرمہ ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب میں حالیہ ایام میں پے در پے ہونے والی بارش کی بدولت مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر سبزہ اگ آیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مکہ مکرمہ میں کئی دنوں تک ہونے والی بارش کے بعد سبزہ اگنا شروع ہو گیا ہے جبکہ مقامی شہری و غیر ملکی قریبی پہاڑوں پر تنی سبز چادر کے خوش کن مناظر کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں۔