فیصلہ کن ٹیسٹ، پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 139 رنز بنا لئے

ابوظہبی۔ 4 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف آخری اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، بی جے واٹلنگ نے ڈٹ کر گرین شرٹس کے بائولرز کا مقابلہ کیا اور 77 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، بلال آصف نے 5، یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ …

ابوظہبی۔ 4 دسمبر (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف آخری اور فیصلہ کن کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، بی جے واٹلنگ نے ڈٹ کر گرین شرٹس کے بائولرز کا مقابلہ کیا اور 77 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، بلال آصف نے 5، یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 139 رنز بنا لئے تھے اور اسے کیویز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 135 رنز درکار ہیں، اظہر علی 62 اور اسد شفیق 26 رنز بنا کر کیویز بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے۔