سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے کانفرنس میں شرکت کے لئے (کل) تہران روانہ ہوں گے

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے (کل) جمعرات کو تہران روانہ ہوں گے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پہلی کانفرنس گزشتہ سال اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی ۔ تہران میں ہونے والی یہ دوسری کانفرنس ہو گی۔ سپیکر …

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لئے (کل) جمعرات کو تہران روانہ ہوں گے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پہلی کانفرنس گزشتہ سال اسلام آباد میں منعقد ہوئی تھی ۔ تہران میں ہونے والی یہ دوسری کانفرنس ہو گی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پاکستان کے پارلیمانی وفد کی قیادت کریں گے۔ کانفرنس میں 6 ممالک کے پارلیمانی وفود شرکت کریں گے۔ جمعہ اور ہفتہ کو منعقدہ کانفرنس کی صدارت پاکستان کی جانب سے ایران کو سونپی جائے گی ۔ کانفرنس میں ایران، پاکستان، روس، چین، افغانستان اور ترکی کے پارلیمینٹیرینز شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے انقعاد کا مقصد دہشت گردی کے خطرات کے خلاف اقدامات کے حوالے سے خطہ کے ممالک کے درمیان اشتراک کار کو مربوط بناناب ہے۔ کانفرنس کے انعقاد سے خطہ کے ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کو وسعت ملے گی۔