اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عون عباس بپی نے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسل سروسز فنڈ کے ایم ڈی رضوان میر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے ایم ڈی یونیورسل سروسز فنڈ کو ہدایات جاری کیں کہ بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے 21 وومن امپاورمنٹ سنٹرز میں آئی ٹی …
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عون عباس بپی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سے منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال عون عباس بپی نے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں یونیورسل سروسز فنڈ کے ایم ڈی رضوان میر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے ایم ڈی یونیورسل سروسز فنڈ کو ہدایات جاری کیں کہ بیت المال کے زیر اہتمام چلنے والے 21 وومن امپاورمنٹ سنٹرز میں آئی ٹی لیبارٹریز قائم کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیت المال کے زیر اہتمام 23 سویٹ ہومز کو بھی آئی ٹی لیبارٹریز سے مزین کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے این آئی سی ٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی ایپلی کیشن بنائی جس سے بیت المال سے استفادہ کرنے والوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سہولت میسر ہو اور وہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔








