اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سارک کے مقاصد کے حصول میں پرعزم ہےں،پاکستان سارک چارٹر کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے،سارک کو خطے کے لوگوں کی بہتری کے وعدے کے تحت بنایا گیا لیکن سارک نے اپنی ترقی کے مقاصد حاصل نہیں کیے،ہمیں معیشت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور عوامی روابط کے شعبوں میں …
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا 34 ویں سارک چارٹر ڈے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام سارک کے مقاصد کے حصول میں پرعزم ہےں،پاکستان سارک چارٹر کے اصولوں پر مکمل یقین رکھتا ہے،سارک کو خطے کے لوگوں کی بہتری کے وعدے کے تحت بنایا گیا لیکن سارک نے اپنی ترقی کے مقاصد حاصل نہیں کیے،ہمیں معیشت، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور عوامی روابط کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوششیں تیز کرنی ہیں،سارک میںاتار چڑھاو¿ آیا ہے تاہم سارک مستحکم ہے۔یہ باتیں انہوں نے جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں 34ویں سارک چارٹر ڈے کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔تقریب میں چینی سفیر یاو جنگ سمیت سارک رکن ممالک کے سفیروں، مندوبین اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی








