ووٹر کا شعور ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے، عمران اسماعیل

کراچی ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ووٹر کا شعور ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے ،ووٹ ڈالنا ایک فریضہ ہے، ووٹ ڈالنے کے لئے مڈل کلاس کا شعور قابل ستائش ہے، جمہوریت کو پروان چڑھا نے کے لئے ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوگورنر ہاؤس کراچی میں ووٹ کے قومی دن 7دسمبر کے …

کراچی ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ووٹر کا شعور ہی ملک کی ترقی کی ضمانت ہے ،ووٹ ڈالنا ایک فریضہ ہے، ووٹ ڈالنے کے لئے مڈل کلاس کا شعور قابل ستائش ہے، جمہوریت کو پروان چڑھا نے کے لئے ووٹ ڈالنا بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوگورنر ہاؤس کراچی میں ووٹ کے قومی دن 7دسمبر کے حوالے ’’ میرا ووٹ۔میری پہچان‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر یوسف خٹک، الیکشن کمیشن ممبر سندھ عبدالغفاراور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید خبریں