وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرکی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے اور قومی معیشت کی بہتری سے ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز …

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک سے بدعنوانی کے جڑ سے خاتمے اور قومی معیشت کی بہتری سے ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومتوں کی ناکام اور غیر موثر پالیسیوں کی بدولت ملک کو اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے دور حکومت میں قرض لیے اور بہت سے کرپشن سکینڈلز میں بھی ملوث رہے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے میٹرو بسوں ، اورنج لائن ٹرین سمیت اربوں روپے کے منصوبے منصوبہ بندی کے بغیر شروع کر دئیے جنہوں نے ملکی معیشت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

مزید خبریں