تحریک انصاف کی حکومت معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے،وفاقی وزیر فیصل واﺅڈا

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بدعنوانی کے مسئلے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے …

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واﺅڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بدعنوانی کے مسئلے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی 100 دنوں میں ملکی بہتری کے لیے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم عمران خان کا استحقاق ہے کہ وہ کارکردگی کی بنیاد پر کسی بھی ٹیم ممبر کو منتخب کریں یا مسترد کریں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے اراکین اپنا احتساب خود کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں