اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ معذور افراد کے مسائل کا معاملہ دنیا بھر میں موجود ہے، کابینہ نے معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے بل کی منظوری دی ہے جسے جلد پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔ وہ جمعہ کو یہاں معذور خواتین کے مسائل سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ …
معذور افراد کے مسائل کا معاملہ دنیا بھر میں موجود ہے،وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ معذور افراد کے مسائل کا معاملہ دنیا بھر میں موجود ہے، کابینہ نے معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے بل کی منظوری دی ہے جسے جلد پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔ وہ جمعہ کو یہاں معذور خواتین کے مسائل سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گذشتہ روز وفاقی کابینہ نے خصوصی افراد کے حقوق کیلئے بل پاس کیا جسے منظوری کیلئے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف قانون سازی کر لینا اہم نہیں بلکہ ان قوانین پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق کی کوشش ہے کہ صرف قوانین ہی نہ بنائے جائیں بلکہ ان پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا جائے۔ موجودہ حکومت قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بل میں معذور افراد کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی شقیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل کے تحت تمام عمارتوں، بینکوں، اے ٹی ایمز کو خصوصی افراد کیلئے قابل رسائی بنایا جائے گا جبکہ بل میں خصوصی تعلیم کی فراہمی کیلئے مزید ادارے کھولنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عورت خاندان بھر کی نگہداشت کرتی ہے اور اگر عورت خود معذور ہو جائے تو اسے نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے، ہمیں معذور افراد کیلئے سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا۔








