اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال کو فعال اور غریب دوست ادارے میں منتقل کیا جارہا ہے جسکا مقصد غریب اور بے سہارا لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔وہ جمعہ کو پاکستان بیت المال کے پنجاب کے دفتر میں افسران اور ملازمین سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے بیت المال …
پاکستان بیت المال کو فعال اور غریب دوست ادارے میں منتقل کیا جارہا ہے،منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے کہا ہے کہ پاکستان بیت المال کو فعال اور غریب دوست ادارے میں منتقل کیا جارہا ہے جسکا مقصد غریب اور بے سہارا لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔وہ جمعہ کو پاکستان بیت المال کے پنجاب کے دفتر میں افسران اور ملازمین سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے بیت المال کے صوبائی دفتر کے افسران اور ملازمین کو ہدایت دی کہ وہ غریب اور بے سہارا لوگوں کی آمد پر ان سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنی ڈیوٹیاں دیانتداری سے سرانجام دیں۔انہوں نے بیت المال لاہور دفتر کے ملازمین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا ۔انہوں نے اپنے سٹاف کو ہدایت دی کہ وہ غریب اور بے سہارا لوگوں کے ساتھ خدمت کے جذبے سے پیش ہوں۔








