چیف جسٹس ثاقب نثار سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی سپریم کورٹ میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہاں سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے چیف جسٹس کو پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کے بارے میں آگاہ کیااور بتایا کہ دونوں ممالک مشترکہ روایات اور ثقافت کے حامل ہیں۔ سعودی سفیر نے چیف جسٹس سے نیک …

اسلام آباد ۔ 7 دسمبر (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے یہاں سپریم کورٹ میں ملاقات کی۔ سعودی سفیر نے چیف جسٹس کو پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کے بارے میں آگاہ کیااور بتایا کہ دونوں ممالک مشترکہ روایات اور ثقافت کے حامل ہیں۔ سعودی سفیر نے چیف جسٹس سے نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے ملاقات کا وقت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں