اوگرا نے پاکستان گیس نیٹ ورک کوڈ کی منظوری دیدی

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) اوگرا نے پاکستان گیس نیٹ ورک کوڈ کی منظوری دے دی۔ نجی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کمپنیوں نے نئے گیس نیٹ ورک کوڈ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے لئے اوگرا کو بھجوائے تھے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق نئے کوڈز کے تحت تھرڈ پارٹی کو مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو گی اور گیس مارکیٹ میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) اوگرا نے پاکستان گیس نیٹ ورک کوڈ کی منظوری دے دی۔ نجی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوئی سدرن اور سوئی نادرن کمپنیوں نے نئے گیس نیٹ ورک کوڈ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کے لئے اوگرا کو بھجوائے تھے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق نئے کوڈز کے تحت تھرڈ پارٹی کو مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو گی اور گیس مارکیٹ میں مسابقت اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔ ترجمان اوگرا کے مطابق نئے کوڈز سے ٹرانسپورٹیشن کا نظام اور گیس کی فراہمی بہتر ہو نے کے ساتھ ساتھ گیس مارکیٹ میں تھرڈ پارٹی کی موجودگی سے ایل این جی کی درآمد بہتر ہو گی، نئے کوڈز سے ملک میں گیس کے بحران سے نمٹنے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید خبریں