وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں جلد تشکیل دے دی جائیں گی، اپوزیشن ایوان میں بے مقصد بحث سے کرپشن کے مقدمات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے‘ ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں کئی سال تک قائمہ کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے وقت ضائع …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیاں جلد تشکیل دے دی جائیں گی، اپوزیشن ایوان میں بے مقصد بحث سے کرپشن کے مقدمات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے‘ ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں کئی سال تک قائمہ کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے وقت ضائع کر رہی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ جس دن شہباز شریف نیب میں پیش ہوتے ہیں اس کے بعد ایوان میں آکر اداروں کو برا بھلا کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کرپٹ پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ایک سال تک کمیٹیاں نہیں بنائیں۔ موجودہ حکومت کے دور میں مسلم لیگ (ن) اس حوالے سے وقت ضائع کر رہی ہے۔ اس حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا جارہا ہے آئندہ چند دنوں میں کمیٹیاں تشکیل دے دی جائیں گی۔

مزید خبریں