وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کشمیر امریکن کونسل کے وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، عالمی اداروں کی طرف سے بنائے گئے غیر جانبدار کمشنز نے بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے یہ باتیں کشمیر امریکن کونسل کے چار رکنی وفد …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، عالمی اداروں کی طرف سے بنائے گئے غیر جانبدار کمشنز نے بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے یہ باتیں کشمیر امریکن کونسل کے چار رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں جس نے جمعرات کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے کشمیری تارکین وطن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ جموں و کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کی طرف سے بنائے گئے غیر جانبدار کمشنز نے بھارت کی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے جس کا منصفانہ، قابل قبول حل، کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اہم قراردادیں موجود ہیں جن پر عملدرآمد ہونا چاہئیے۔ وفد نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اٹھانے اور اس مسئلہ کے مستقل حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنے پر موجودہ حکومت اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں