اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ کو ایوان بالا کے تمام سیشنز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مختلف شعبہ جات میں حکومت کی طرف سے ہونے والی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کے بارے میں پی ٹی آئی کی بھرپورنمائندگی کریں۔ انہوں نے یہ بات سینیٹ میں قائد ایوان …
وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ کو ایوان بالا کے تمام سیشنز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سینیٹ کو ایوان بالا کے تمام سیشنز میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مختلف شعبہ جات میں حکومت کی طرف سے ہونے والی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کے بارے میں پی ٹی آئی کی بھرپورنمائندگی کریں۔ انہوں نے یہ بات سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کی قیادت میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیرا عظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے سینیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ ایوان بالا کو حکومتی اقدامات سے آگاہ رکھیں اور حکومت کی طرف سے مختلف شعبہ جات میں ہونے والی اصلاحات، ترقیاتی منصوبوں اور منصوبہ بندی کے بارے میں ایوان بالا میں پی ٹی آئی کی بھرپور نمائندگی کریں۔








