اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ثقافتی اور تاریخی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کے قیام سے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاکستان کو براہ راست متاثر کیا، …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ثقافتی اور تاریخی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کے قیام سے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاکستان کو براہ راست متاثر کیا، فلم اور ڈرامہ کے ذریعے ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو یہاں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز اسلام آباد میں پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین دوستی کے رشتوں کو ثقافت کی ذریعے مضبوط بنانے کے موضوع پر گول میز اجلاس کے دوران کیا جس کی انہوں نے صدارت بھی کی۔ گول میز اجلاس میں صدر انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز ڈاکٹر رخسانہ قمبر ، سابق سفیرسرور نقوی، ڈاکٹر ندیم اکبر، ڈائریکٹر امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اسٹیڈیز، ڈاکٹر مہتاب اکرم اور نائب صدر کونسل آف سوشل سائنسز ندیم عمر تارڑ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات کو پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کے مابین مشترکہ ثقافت، تہذیب و تمدن اور اقدار کی بنیاد پر تعلقات اور دوستی کے رشتوں کو مربوط بنانے کے مواقع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ثقافتی اور تاریخی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کے قیام سے پاکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین باہمی روابط مزید فروغ پائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاکستان کو براہ راست متاثر کیا۔پاکستانی قوم اور بہادر افواج پاکستان نے دہشت گردی کا دلیرانہ وار مقابلہ کیا، فلم اور ڈرامہ کے ذریعے ملکی تشخص کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ فلمیں کسی بھی معاشرے اور ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے کا مو¿ثر ذریعہ ہوتی ہیں، فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں موجود 187 سینما سکرینوں کو بڑھا کر 1000 تک لے جانا چاہتے ہیں، نجی شعبہ کو چاہیئے کہ وہ سرمایہ کاری کے لئے آگے آئے، حکومت ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔وزیر اطلاعات نے سرائے خربوزہ اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر واقع ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یادگاری اور تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے سے سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔








