وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار کی سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عمر حامد خان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار نے سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عمر حامد خان سے ملاقات کی۔ جس میں پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کیلئے یوتھ امپاورنمنٹ سکیم کے تحت نوجوانوں خاص طورپر خواتین اور معذوروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی تاکہ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہونے کے علاوہ معاشرہ کیلئے مثبت …

اسلام آباد ۔ 13 دسمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار نے سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام عمر حامد خان سے ملاقات کی۔ جس میں پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کیلئے یوتھ امپاورنمنٹ سکیم کے تحت نوجوانوں خاص طورپر خواتین اور معذوروں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے پر بات چیت ہوئی تاکہ اپنے پاﺅں پر کھڑے ہونے کے علاوہ معاشرہ کیلئے مثبت کردار اداکرسکیں۔جمعرات کو جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق چھوٹے کاروبار شروع کرنے کیلئے ان افراد کو امداد دی جائیگی جوکہ اس شعبہ میں تعلیم اور تربیت حاصل کرچکے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز محمد عثمان ڈار نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملک سے خاتمہ کیلئے کردار کو سراہا اور اس بات پر زور دیاکہ نوجوانوں کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے بھی ایک جامع پالیسی بنائی جائے۔

مزید خبریں