راولپنڈی ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے مفاد میں ملکی ترقی ،امن اور استحکام کے لئے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔وہ جمعرات کو کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ …
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کے مفاد میں ملکی ترقی ،امن اور استحکام کے لئے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے ۔وہ جمعرات کو کورکمانڈر کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 216ویں کورکمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں جیو سٹریٹجیک صورتحال علاقائی سلامتی بشمول لائن آف کنٹرول اور مشرقی و مغربی سرحدی صورتحال کا جائزہ لیا ۔کانفرنس میں داخلی سلامتی کے لئے جاری استحکام آپریشنز پر پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا جبکہ افغانستان کے امن عمل میں تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت پر امید کا اظہار کیا گیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہا کہ دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے علاقائی تعاون ضروری ہے، افغانستان میں قیام امن کے لیے تمام فریقین کی حمایت کی جائے گی۔آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اور عوام کے بہترین مفاد، ترقی، امن اور استحکام کے لیے تمام اداروں کی حمایت جاری رکھیں گے۔








