وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار کی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، مغربی روٹ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے، سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت بھی بلوچستان کے اندر انفراسٹرکچر و ڈیمز کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہاﺅس …

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، مغربی روٹ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے، سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت بھی بلوچستان کے اندر انفراسٹرکچر و ڈیمز کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان ہاﺅس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز و ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں 20 دسمبر کو ہونے والی سی پیک جے سی سی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، مغربی روٹ سی پیک کا اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی روٹ کا ڑوب ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن کا منصوبہ جائنٹ کو آپریشن کمیٹی ایجنڈے میں شامل ہے۔اس شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقوں کی ترقی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جے سی سی اجلاس میں گوادر منصوبوں پر اہم پیش رفت ہوگی۔سی پیک کے تحت سماجی شعبے میں ترقی کے کئی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سماجی شعبے کے منصوبوں میں بلوچستاں کو مناسب حصہ دیا جائے گا، سماجی شعبے کے منصوبوں کو تین سال کے عرصے میں عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ سماجی شعبے کے تحت ملک کے پسماندہ علاقوں بشمول بلوچستان کی ترقی پر پوری توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت بھی بلوچستان کے اندر انفراسٹرکچر و ڈیمز کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سی پیک مغربی روٹ منصوبے کی جے سی سی ایجنڈے میں شمولیت پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سماجی شعبے کے منصوبوں سے بلوچستان کی ترقی ممکن ہوگی، اس ضمن میں وفاقی حکومت کی تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ڈیمز منصوبوں سے پانی کے شدید بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔بلوچستان میں سی پیک انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے پسماندہ علاقوں میں ترقی ممکن ہوگی۔