وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی عالمی ادارہ صحت کے دفتر کے دورہ کے موقع پر افسران سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو عالمی ادارہ صحت کے دفتر کے دورہ کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو صحت کے حوالہ سے سٹیٹ …

اسلام آباد ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو عالمی ادارہ صحت کے دفتر کے دورہ کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو صحت کے حوالہ سے سٹیٹ آف دی آرٹ بنائیں گے، غریبوں اور مستحق افراد کو صحت کارڈ فراہم کئے جائیں گے جس کے ذریعے وہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں باآسانی علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے 33 ملین بچوں کی کامیاب خسرہ مہم پر وزیر صحت عامر محمود کیانی کی کوششوں کو سراہا۔ عامر محمود کیانی نے کہا کہ غیر متعددی امراض پر قابو پانے کیلئے ایکشن پلان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت عوام کو صحت کی تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کیلئے حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں بہتری لانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا رہے ہیں جس سے تقریباً 2 کروڑ افراد مفت علاج کرا سکیں گے۔