مسئلہ فلسطین کا حل مل کر نکالا جانا چاہیے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اسرائیل کے زیر قبضی دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں حالیہ ایام میں بڑھنے والے تناو پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام تر پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری جنرل کے دفتر ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ …

اقوام متحدہ ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے اسرائیل کے زیر قبضی دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں حالیہ ایام میں بڑھنے والے تناو پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام تر پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکرٹری جنرل کے دفتر ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتونیوگوٹرش نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات مل جل کر تلاش کیا جانا چاہیے۔انہوں نے سیاسی، مذہبی اور سماجی سربراہان سے شدت آمیز واقعات کے خلاف کسی قطعی اور واضح موقف کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں دو طرفہ جھڑپوں اور اسرائیلی فوج کی جارحیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید خبریں